Posts

Showing posts from October, 2018

Kala Jadu (Black Magic)

Image
IN URDU "کالا جادو" میرا نہایت خوش طبع اور ہنس مکھ دوست وقاص، خلافِ معمول چپ سادھے بیٹھا تھا، اس کے مزاج میں اچانک یہ تبدیلی میرے لئے پریشان کن تھی بالآخر وہ خود ہی بتانے لگا کہ "یار! مجھے ایک پریشانی کا سامنا ہے" پوری طرح متوجہ ہو کر میں نے کہا "کیا؟"...کہنے لگا۔۔۔۔۔۔"تین دن سے مشاہدہ کر رہا ہوں کہ جب بھی گھر میں ہاتھ دھونے کے لیے ہاتھوں پہ صابن رگڑتا ہوں تو جھاگ کا رنگ خون مائل سرخ ہو جاتا ہے، بعد ازاں ہاتھوں پہ بہائے گئے پانی میں بھی یہ سرخی جھلکتی ہے، دن میں کئی بار ہاتھ دھوتا ہوں مگر نتیجہ یکساں۔۔۔۔عجیب مصیبت میں پھنس گیا ہوں، پریشان ہوں کہ کسی بدخواہ نے کوئی جادو ٹونہ ہی نہ کردیا ہو" مسئلہ سنجیدہ تھا چنانچہ میں بھی سوچنے لگا کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ یونیورسٹی سے واپسی پر سڑک کنارے نصب ایک بورڈ پڑھا جس پہ جلی حروف میں"عامل بابا ناگ شاہ بنگالی" لکھا تھا، نیچے قدرے تفصیل دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ "یہاں صرف پانچ منٹ میں ہر جادو ٹونے کا شرطیہ توڑ کیا جاتا ہے" ہمیں بابا جی کو تلاش کرنے میں زیادہ وقت نہ لگا۔۔۔۔۔۔ با